ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں تیز رفتار کار کی درخت سے ٹکر؛ تین ہلاک

منڈگوڈ میں تیز رفتار کار کی درخت سے ٹکر؛ تین ہلاک

Fri, 10 Mar 2023 08:36:31    S.O. News Service

بھٹکل 9 مارچ (ایس او نیوز) ضلع اتر کنڑا کے منڈگوڈ تعلقہ کے رام پورہ کراس پر بدھ کی رات ہوئے ایک سڑک حادثہ میں قصبہ کے تین نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کار پر پانچ لوگ پالا جاترا کے لئے نکلے تھے جب ڈرائیور نے کار پر سے کنٹرول کھو دیا اور کار تیزی کے ساتھ سڑک کنارے واقع ایک درخت سے ٹکرا گئی۔

حادثہ میں بسون بیدی کے رہائشی گنیش شیوانند گانیگیر (27)، ویریش شیوانند گانیگیر (26) اور ہبلی روڈ کے رہنے والے شنکریا ملئیہ ہیرے مٹھ (25) کی موت ہوگئی جبکہ کار پر سوار گوتم ہدلگی اور پروین بھٹکل زخمی ہوگئے دونوں کو سرکاری تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گنیش اور ویریش دونوں بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک اور نوجوان شنکریاجمعرات کو ہبلی کمس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ جمعرات کو ہی تینوں مہلوکین کی اخری رسومات ادا کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں منگوڈ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: